ایران: کورونا وائرس سے کم از کم ’210 افراد ہلاک‘، وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو بڑھ کر ’بلند ترین‘

ایران کے صحت عامہ کے شعبے کے ذرائع نے بی بی سی فارسی کو بتایا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثر کم 210 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی سطح تو بڑھا دی ہے تاہم ابھی اسے عالمی وبا قرار نہیں دیا۔

ایرانی حکام صرف 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہ
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں دارالحکومت تہران میں ہوئی ہیں۔
ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس 388 مریض ہیں۔ کئی لوگوں کےخیال میں حکومتی اعداد و شمار صحیح نہیں ہیں اور ایرانی حکام اس وبا کی اصل شدت کو چھپا رہے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اصل تعداد کو ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے۔
ایران کی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بارے میں بی بی سی فارسی کی خبر کی تردید کی 
ایران کے ہسپتال کے ذرائع نے بی بی سی فارسی کو بتایا ہےکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں تہران میں ہوئی ہیں جہاں 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تہران کے بعد قم شہر میں 80 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس کے30 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران میں کئی اعلیٰ حکومتی اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک کی نائب صدر معصومہ ابتکار، اور نائب وزیر صحت ایرج حریرچی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔ایران اپنے ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان، بحرین، عراق، کویت، عمان اور پاکستان میں درجنوں کیسز کا باعث 
بنا۔





Comments