کویتی باشندہ بیوی کے خوف سے کورونا کا مریض بن گیا

کویتی شہری نے وزارت صحت سے کہا کہ وہ ایران سے ہو کر آیا ہے، اسے بھرپور یقین ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہے، اس لیے اسے پندرہ دن ہسپتال میں زیر علاج رکھا جائے
کویت کورونا وائرس کا خوف دُنیا بھر کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے۔لوگ اس کا نام سُنتے ہی کانپ اُٹھتے ہیں۔ تاہم کویت میں ایک ایسا شہری سامنے آیا ہے جس نے بیوی کے خوف سے خود کو کورونا وائرس کا مریض ظاہر کر دیا اور درخواست کی کہ اسے پندرہ روز کے لیے قرنطینہ (نگرانی کے لیے الگ تھلگ مقام) میں رکھا جائے۔ اُردو نیوز کے مطابق اس کویتی شخص نے وزارت صحت کو بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل ایران گیا تھا اور چند روز قبل ہی وہاں سے واپس آیا ہے۔
اُس کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے، اور اسے شک ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکا ہے۔ کویتی شہری کی اس درخواست پر وزارت صحت نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اس کا طبی معائنہ کروایا تو اس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر نکلے۔


Comments